پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور سیاحتی تعلقات بڑھائیں جائیں گے: وزیرخارجہ

?️

کولمبو (سچ خبریں) کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات بہت اچھے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دو طرفہ تجارت محدود ہے، اس دورے کے دوران ہمارا یہ تبادلہ خیال ہوا ہے کہ ہم نے اپنے اقتصادی رابطوں، تجارت کو کیسے بڑھانا ہے، سرمایہ کاری کو کیسے فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اور وہ اعتراف کرتے ہیں کہ جب یہاں دہشت گردی عروج پر تھی تو ان کے ساتھ کوئی ملک کھڑا تھا تو وہ پاکستان تھا اور انہیں کامیابی ہوئی اور انہوں نے دہشت گردی کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کا سہرا پاکستان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں کہ پاکستان کی امداد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ہم کچھ عرصے سے ان سے رابطے رہیں ہیں، سیاسی طور پر بات چیت ہوئی ہے، ہم ان سے اپنے رابطے بڑھاتے جارہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی فورم، اقوام متحدہ میں ہمارا تعاون بہت اچھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چونکہ اب ہم معاشی سلامتی کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور ہماری منتقلی جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف ہے تو ہم سری لنکا کے ساتھ معاشی بنیاد کو وسعت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دو طرفہ تجارت محدود ہے، اس دورے کے دوران ہمارا یہ تبادلہ خیال ہوا ہے کہ ہم نے اپنے اقتصادی رابطوں، تجارت کو کیسے بڑھانا ہے، سرمایہ کاری کو کیسے فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دفاعی سطح پر تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہورہا ہے، ہم نے 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) ڈالر کی ایک کریڈٹ لائن کی پیشکش کی ہے، اس کے علاوہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہمارا تعاون رہا ہے اور ہم اس میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا تعلیم میں خواندگی کی سطح بہت اچھی ہے لیکن طب اور طبی شعبے میں تعلیم میں پاکستان ان کی مدد کرسکتا ہے اور ہم نے انہیں ملک کی اعلیٰ طبی جامعات میں 100 اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مختلف معاملات پر بھی بات چیت ہورہی ہے اور ہم یہ دیکھیں گے کہ خطے میں سارک کو کس طرح فعال کرسکتے ہیں اور سارک میں ہم اپنے تعاون میں کس طرح بہتری لاسکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے سری لنکا میں کینڈی میں سب سے قدیم جامعہ میں ایک ثقافتی سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں ہم ان کی مدد کر رہے ہیں جبکہ کووڈ 19 پر بھی ہم ان سے تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں، مزید یہ کہ ہم نے کچھ ایسی چیزیں جو پاکستان میں بنائی ہیں وہ ان سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بہت مفید رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سری لنکا میں ہیں اور اس دوران انہوں نے مختلف سری لنکن حکام سے ملاقات بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے تھے جہاں ان کے ہم منصب نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک اسقبال کیا تھا۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کا روس کے منجمد اثاثے یوکرین کو دینے کا مطالبہ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر اپنے ملک کی تعمیر

فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ

عراق میں مالی بدعنوانی کے الزام میں اہم سیاسی اور اقتصادی شخصیات کی گرفتاری

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح سیکیورٹی اور مستند ذرائع کے

میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان

?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے

محاصرہ کے خلاف محاصرہ

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین

ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ میں اسرائیلی حکومت کے دفاع کی سرگرمی

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ ایلات بندرگاہ کی تصاویر

ٹرمپ اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے درمیان جھڑپ

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر امریکہ، نے جروم پاؤل، چیئرمین فیڈرل

تہران کے استغاثہ کی جانب سے رضا پہلوی کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:تہران کے استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ رضا پہلوی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے