پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی کرتے ہوئے  (تقریباً 37 کروڑ ڈالر) قرض کے التوا پر اتفاق کیا یہ اقدام جی20 کے قرض مؤخر کرنے کے اقدام کے عین مطابق ہے جس پر 15 اپریل 2020 کو اتفاق کیا گیا تھا اور 9 جون 2020 کو پاکستان اور قرض دہندگان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

قرض مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس پر پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری اور سیکریٹری برائے اقتصادی امور نور احمد نے دستخط کیے۔

جن رعایتی قرضوں کی ادائیگی کو موخر کیا گیا ہے انہیں 1900 سے 2010 تک پاکستان میں ترقیاتی کاموں جیسے سڑکوں، سرنگوں، پاور پلانٹس کی تعمیر، آبپاشی، پانی کی ترسیل، نکاسی آب وغیرہ کے لیے دیا گیا تھا۔

اس قرض میں انتہائی کم شرح سود کے ساتھ ساتھ طویل عرصے کے لیے رعایت اور دوبارہ ادائیگی کی موزوں مدت سمیت پاکستان کے لیے انتہائی سازگار شرائط رکھی گئی تھیں۔

اس موقع پر جاپانی سفیر متسوڈا کونینوری نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کی امید پیدا ہونے کے بعد مجھے یقین ہے کہ ان میں سے کچھ منصوبے پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کے مابین رابطے کا سبب بنیں گے۔

اس معاہدے کے تحت یکم مئی 2020 اور 31 دسمبر 2020 کے درمیان واجب الادا ہونے والے قرض اور سود کی ادائیگی کا شیڈول 15 جون 2022 کے بعد دوبارہ مرتب کیا جائے گا۔

کووڈ- 19 کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے بعد ہر سطح پر معاشی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان بھی وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جاپان نے پاکستان کو 95 لاکھ ڈالرز کی براہ راست مدد فراہم کی تھی جبکہ کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے اور اس کی تشخیص کی کٹ سمیت دیگر طبی آلات کی جلد دستیابی یقینی بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی 74لاکھ ڈالر کی امدادی رقم دی تھی۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ اس بیماری سے لڑنے کے لیے طبی اور معاشی محاذ پر عالمی یکجہتی ضروری ہے اور ہم نے پاکستان کے ساتھ آج جس معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ اقتصادی محاذ پر جاپان کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مشہور خبریں۔

جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہوگیا

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے

بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات

غزہ کی تعمیر نو کے راستے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی رکاوٹیں  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:جنگ کے بعد کے مرحلے میں سب سے اہم مسئلہ

اسرائیلی پائلٹ نے سائبر اسپیس سے اپنی معلومات کیوں ڈیلیٹ کی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:تقریباً تین ہفتے قبل، نور نیوز کا مقصد اسرائیلی دہشت گرد

کیا ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد ایران کے حوالے سے بیجنگ کا مؤقف بدل گیا؟ 

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے بیان اور علاقائی تجزیوں کے مطابق

ٹرمپ کی نوبل انعام حاصل کرنے کی کوشش

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے

فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ

پاکستانی کرکٹرز کا اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم پوسٹ کردئیے

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے