?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
سرکاری پاکستانی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے 2026 تا 2031 کیلئے پانچواں کنٹری پروگرام فریم ورک آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا میں جاری آئی اے ای اے جنرل کانفرنس کے موقع پر دستخط کیے۔
فریم ورک پر پاکستان کی جانب سے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجا علی رضا انور اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے محکمہ تکنیکی تعاون کے سربراہ ہوا لیو نے دستخط کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فریم ورک قومی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتا ہے جن میں جوہری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔
یہ کئی دہائیوں پر محیط تعاون پر مبنی ہے اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے اور بین الاقوامی وعدوں اور پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
تین تکنیکی تعاون کے ادوار پر محیط اس فریم ورک میں خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ شامل ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے کہا کہ فریم ورک پر دستخط پاکستان کے پر امن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے پاکستان خوراک کے تحفظ، صحت کی بہتری، توانائی کے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتا رہے گا، ہم پرعزم ہیں کہ جوہری ٹیکنالوجی کے فوائد معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچائیں۔
آئی اے ای اے کے نمائندے ہوا لیو نے پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے سی پی ایف کو پر امن جوہری تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ وژن قرار دیا، جو 2026 تا 2031 کا سی پی ایف پاکستان اور آئی اے ای اے کے دیرینہ شراکت داری کا مظہر ہے۔
اس پر عملدرآمد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو مضبوط بنائے گا اور اسے ایک ذمہ دار رکن ریاست کے طور پر عالمی جوہری مشن میں مستحکم مقام فراہم کرے گا۔
مشہور خبریں۔
کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ
جولائی
ملک میں غربت نہیں ہے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن
جون
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن
نومبر
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
جولائی
حملہ یمن سے،تباہی ابوظہبی میں،تشویش اسرائیل میں
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی یمن میں متحدہ
جنوری
اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر ہلچل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت نے ایک فلم فیسٹیول
مئی
وزیراعظم نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر روک لگا دی
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
جنوری
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات
جولائی