?️
استنبول( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہےان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت 5 اگست 2019کے فیصلوں پر نظرثانی کرے توپاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے۔ہم جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ترک خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان معاملے پر سیاسی سمجھوتہ نہ ہوا تو وہاں دوبارہ سے خانہ جنگی ہوسکتی ہے لہٰذا افغان طالبان کو امن عمل سے جوڑے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے، دوحہ میں شروع امن عمل استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019کے فیصلوں پر نظرثانی کرے توپاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے، ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے خودکشی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت کوبیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوزکے درمیان بات چیت کا دونوں اطراف سےخیر مقدم کیاگیا، سیز فائرپربھارتی رہنماوں نے عزم کا اعادہ کیا تو ہم نے اور کشمیریوں نے خیرمقدم کیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں کمی آئی جس کا دونوں جانب خیر مقدم کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر اعظم عمران خان کو خیر سگالی پیغام کا حوالہ دیا جس کا پاکستانی وزیر اعظم نے مثبت جواب بھی دیا تھا اور کہا کہ کچھ خیالات ہیں لیکن اس پر کوئی اہم فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
ستمبر
کاراباخ کی جنگ بھڑکنے میں فرانس کا منفی کردار
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:آرمینیا 44 روزہ ناگور کاراباخ جنگ میں شکست کے بعد سے
جولائی
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
مقبوضہ کشمیر میں برہمن سامراج کشمیری عوام کا قتل عام کررہاہے ، عبدالرشید ترابی
?️ 18 مارچ 2025ریاض: (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے
مارچ
اسلام آباد سے فلسطینیوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کئے گئے
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ
جون
گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی
جنوری
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
نادرا کا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
دسمبر