پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی

?️

اسلام اباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی۔

پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، بھارت کا ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز کرنا خطے کے امن کو کمزور کر رہا ہے، پاکستان کی شفاف، غیر جانبدار اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا، جو دراصل ایک فالس فلیگ آپریشن کا غیر اعلانیہ اعتراف ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی۔

اس سے پہلے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی مودی سرکار کی جنگ کو ہوا دینے، علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے والے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرچکے ہیں، جیل میں وکلاء سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی پریشان کن اور المناک ہے، میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جب فالس فلیگ پلوامہ آپریشن کا واقعہ ہوا تو ہم نے بھارت کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی لیکن بھارت کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا میں نے 2019ء میں پیشگوئی کی تھی، پہلگام کے واقعے کے بعد دوبارہ وہی ہو رہا ہے، مودی سرکار تحقیقات کی بجائے الزام ایک بار پھر پاکستان پر ڈال رہی ہے، 1.5 ارب آبادی کا ملک ہونے کے ناطے ہندوستان کو پہلے سے ہی "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ” کے نام سے مشہور خطے کے ساتھ گڑبڑ کرنے کی بجائے ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے، امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، جیسا کہ میری حکومت نے پوری قوم کی حمایت سے 2019ء میں کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی

ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود

سعودی غلامی کو بے نقاب کرنے کے بعد فیلیپینی کارکنوں کو سعودی عرب بھیجنے کی معطلی

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: خلیج آنلاین کے مطابق فیلیپینی کی وزارت معلومات اور عوامی

حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا

روسی S-300 کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنا مشکل

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:    فن لینڈ کے ایک میڈیا نے اتوار کو سیٹلائٹ

اسرائیل کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے:شاباک کا سرکاری انتباہ

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف اتحادیوں کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے