?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور منشیات میں تعاون تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے یو کے کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ڈائریکٹر جنرل گرائم بیگر نے ملاقات کی، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
ملاقات میں انسداد دہشتگردی، منشیات، انسانی سمگلنگ، فرانزک، امیگریشن اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات اور این سی سی آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران کیلئے تربیتی کورسز کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ملاقات میں بچوں کی آن لائن ہراسانی کے سدباب کیلئے مؤثر اشتراک کار اور کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
فریقین نے ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں دوطرفہ معاونت کے فروغ پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایکسٹراڈیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق پانچ ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی این سی اے گرائم بیگر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے جا ملتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو عزم، قربانیاں اور استقامت دکھائی ہے، دنیا اس کی مثال دینے سے قاصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید فرانزک ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، اپسکیل کے تعاون سے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی گرائم بیگر نے مختلف شعبوں میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور انسدادِ منشیات کے ضمن میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے
ستمبر
لاریجانی کے دورہ عراق اور لبنان سے امریکہ اور اسرائیل پریشان
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: احمد حسن مصطفیٰ، چیئرمین ایشیا-مصر ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن سینٹر، نے
اگست
ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے ویڈیو
ستمبر
ایران پاکستان سرحدی واقعات کے بارے میں بائیڈن کی مداخلت
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:ایران پاکستان سرحدی واقعے کے بارے میں اپنی مداخلت کے ساتھ،
جنوری
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون
غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں
اگست
اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق
اپریل
صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ
مارچ