?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے، حکومت کی معاشی ٹیم نے ابتدائی بات چیت میں ڈیٹا شیئرنگ شروع کر دی۔
چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں حکام کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، ایف بی آر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز اور ممبر لیگل مذاکرات میں شریک ہوئے، پاکستان حکام نے آئی ایم ایف وفد کو موجودہ مالی سال کے ٹیکس ریونیو اہداف پر بریفنگ دی گئی، ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ممکنہ متبادل پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ حالیہ شدید سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر بھی منفی اثر پڑا، اس کے علاوہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے قانون سازی میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایم ایف کا مشن آج سہ پہر وزارت خزانہ کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا، صوبائی حکومتوں سے بھی آئی ایم ایف کے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث قرض شرائط میں نرمی کی درخواست کررکھی ہے، آئی ایم ایف کسی ریلیف پیکج سے قبل بجٹ اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گا،سیلاب سے متعلق اخراجات پورے کرنے کیلئے فلڈ لیوی سمیت مختلف آپشن زیرغور ہیں، مجوزہ فلڈ لیوی سےحاصل آمدن صرف وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی، صوبائی حکومتیں بھی سیلابی اخراجات کیلئے اپنے ریونیو میں اضافہ کریں گی۔
حکام ایف بی آر کے مطابق اضافی ٹیکس ریونیو کیلئے منی بجٹ لانےکی کوئی تجویز نہیں، اضافی ٹیکسوں کےبجائے بجٹ میں رکھے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنےکا پلان ہے، آئی ایم ایف نے حکومت سے ہنگامی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں۔
وفد پاکستان میں 2 ہفتے قیام کے دوران تکنیکی اور پالیسی سطح کے مذاکرات کرے گا، پاکستان کی معیشت کے دوسرے کامیاب جائزے کی تکمیل پر ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا کے باعث باقاعدہ مذاکرات 29 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک منصوبہ مکمل کرلیتے ہیں تو یہ ایک کرشمہ ہوگا:شہباز شریف
?️ 17 اپریل 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر
اپریل
کابل کے نوجوانوں کا قدس شریف کے مکینوں کے ساتھ جہادی اقدام
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر، کابل
مارچ
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن
جنوری
انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں
?️ 26 مارچ 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر
مارچ
ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ
جولائی
متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ
مئی
براہ راست نسل کشی کا جاری
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: زندہ نسل کشی کا مشاہدہ! گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں
ستمبر