پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں، افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی جبکہ افغان حکومت شدی دمالی بحران کاشکار ہے،عمران خان نے2018میں اقتدارمیں آکرپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچایا، ہم ن ےپاکستانی معیشت کوبچانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے،پاکستان کی60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجنہیں نوکریاں چاہئیں،پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈےپرکام کررہاہے،پسماندہ طبقات کےتحفظ کویقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی معیشت5فیصدکی شرح سےترقی کرےگی، ہم عوام کوسستےگھر اور صحت کارڈمہیا کررہے ہیں تاہم معیشت کی سمت کودرست کرنے کے لیےمشکل فیصلےکرناہوں  گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکا پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔ دورے کے دوران وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ اہم سائیڈ لائن میٹنگز بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلیے پروگرام ٹریک پر لانے سے متعلق اقتصادی جائزہ پر بھی پالیسی سطع کی بات چیت ہوگی، پالیسی سطع کے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملیں گے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پاکستان امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راونڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی

اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان 

?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب

یمن کی انصاراللہ تحریک پر مغربی دباؤ کی نئی کڑی

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کے لیے بحیرہ احمر کی اہمیت صرف جغرافیائی سیاسی

اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان

شاہ سلمان کی بشارالاسد کو عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کو سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے

کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا

شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال، پاکستان کا قصور تو بتاؤ؟

?️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکار شہریار منور نے ایک صارف کے  پوسٹ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے