پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی گئی، وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کو وسطی ایشیاء تک توسیع دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر تاجک صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر

امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ 

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ

پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر

?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت

نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب 

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے

اردوغان اور ترکی کے معاشی چیلنجز

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری لاکھوں

عدالتی احکام کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہیں ہوا، جسٹس منصور شاہ

?️ 16 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

?️ 17 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر

موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے