پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام کی طرف  گامزن  ہے، تاہم  کئی طاقتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کی شکست لازمی ہے، دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے پاکستان نے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے پاکستان نے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان سرحد پر 2600 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں ہے، ملک میں کرکٹ کو تمام سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

دوسری جانب لاہور دھماکے کے حوالے سے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون دینا اور خبر دینا 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کل لاہور میں 1 واقعہ ہوا، 18 تاریخ کو اسلام آباد میں کانسٹیبل شہید ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 18 جنوری کو کانسٹیبل کی شہادت کے واقعے کی ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کے پاس سے 6 فون نکلے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا مرکز

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ڈنمارک کی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس

حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے ’وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات کی تیاریوں کے پیشِ نظر حکومت نے ملک

جولانی حکومت کے دہشت گردوں کی لبنانی سرزمین پر یلغار

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: مقامی ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں

جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا:جنوبی افریقہ 

?️ 15 اکتوبر 2025جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف

?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں

آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو

18 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت پر جہاد اسلامی اور سرایا القدس کا ردعمل

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی اور سرایا القدس تنظیموں نے صیہونی

شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے