پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ کی وضاحت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ  نے پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان نے اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پاکستانی مصنوعات کی اسرائیل میں فروخت پرمزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔

اسی حوالے سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سیاسی مقاصد کے لیے متفقہ موقف کو متنازع نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا پاکستانی یہودی کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی، پاکستانی یہودی نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیاءاسرائیل بھیجیں، اس متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا یہ عمل ہم پاکستانیوں کے لئے قابل تشویش تھا، دکھ کی بات ہے پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کردی اور حکومت، مولانا فضل الرحمن ان کی جماعت اور دیگر حکومت کی تائید کرنے والی جماعتوں کو مطعون کرنا شروع کر دیا، میں نہیں سمجھتا اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمن کا عمل دخل ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کا آغاز ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر اسے غیر سرکاری سطح پر رکھا گیا ہے اور پھر بتدریج اسے سرکاری تحفظ بھی حاصل ہوجائے گا، اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کی اسرائیل پر مہربانیاں، پاکستان کا پہلا تجارتی جہاز اسرائیل کی بندر گاہ پر اتر گیا، پی ڈی ایم کو بہت بہت مبارک ہو، مطالعہ پاکستان میں تو اسرائیل ہمیشہ سے ہمارا دشمن رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

’موجودہ کیس دائرہ کار سے باہر ہے‘، بحریہ ٹاؤن کیس میں ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں جواب

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کراچی

یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جیفری ینگ نے

بحرالکاہل میں ایک کشتی پر امریکی حملہ؛ 3 افراد ہلاک

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی

غزہ میں شہداء کے بارے میں چونکا دینے والی اطلاعات

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قراردادوں، قوانین یا درخواستوں کو

حسن نصراللہ منفرد اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں: صہیونی میڈیا

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی اعلیٰ سیاسی

صیہونی حکومت نے صیہون پر حملہ کرکے 3 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  جنوبی لبنان کے شہر صیدا پر صیہونی حکومت کے ڈرون

باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید

?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی  تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے

نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے