?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پاکستانی سرزمین پر بلااشتعال میزائل ،ڈرون اور فضائی حملے کیے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کو جارحانہ دھمکیاں دے رہا ہے، ہم نے بارہا کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث نہیں اور اسی لیے ہم نے تمام بھارتی الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے، بھارت نے پاکستان کی ان پیشکشوں کو مسترد کر دیا اور اس کے بجائے اس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کو اس کاجواب دینے کا حق حاصل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے، ہم نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت نے پاکستان علاقوں میں حملے کرکے معصوم شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر بشمول ایک ڈیم کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مرضی کے وقت، اپنی مرضی کی جگہ اور اپنی مرضی کے ذرائع سے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کی ٹھکانوں کی موجودگی کے بنیاد الزام کا جھوٹ گھڑا ہے، اگر اس جھوٹ میں کوئی سچائی ہوتی، تو انہوں نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پر اتفاق کیوں نہیں کیا؟ سچ یہ ہے کہ بھارت نے بھارتی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ جھوٹ گھڑا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور دنیا اس طریقے سے تنگ آ چکی ہے جس طرح جارحانہ اور غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے، سامراجی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے یہ الزام اچھالا جاتا ہے، پاکستان اس طرح کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بھارت کو پاکستان کے ملوث ہونے کا یقین ہوتا، اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہ ہوتا، تو وہ بھی ماضی میں ہماری آزادانہ تحقیقات کے مطالبے پر متفق ہو جاتا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: شیخ نعیم قاسم
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری
اگست
جنوبی لبنان پر صیہونی فضائی اور توپ خانے کے حملے، 17 افراد شہید اور 21 زخمی
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی اور
مارچ
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں افراد مبتلا ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے
جولائی
تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی
?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل
اکتوبر
اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی
?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے
اپریل
ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا
فروری
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہے؟ عدالت
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی
اپریل