?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی چین کے مستقل مندوب فوکانگ سے اقوام متحدہ کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چین کے مستقل مندوب کے درمیان ملاقات میں بھارتی جارحیت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی ، انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا، مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ چین سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں ، عالمی برادری کرائسس منیجمنٹ سے آگے بڑھ کر حل کی طرف آئے، وفد نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا پانی کو ہتھیار بنانے کے مترادف ہے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کا یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کی مخالفت پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے
فروری
کیا فرانس جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیبین مینڈن نے گزشتہ منگل
نومبر
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے
اگست
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی
ستمبر
عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک
جولائی
غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہم اخبار نے صیہونی حکومت کے ایک جنرل کے حوالے
دسمبر
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب
جون