?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی پوری دنیا معترف ہو گئی، ایران نے پاکستان سے اردو میں اظہار تشکر کیا۔
پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کا بھرپور ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بیک وقت عرب ممالک اور ایران کے ساتھ متوازن بات چیت قائم کر کے بہترین سفارت کاری کا عملی مظاہرہ کیا۔ ماہرین کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور خطے میں نمایاں حیثیت کا عکاس ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی خطے میں برادر ممالک کے درمیان امن کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو جنگ کو محدود کرنے میں انتہائی اہم ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایرانی جارحیت پر سینٹ کام کا بیان
?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی دہشت گرد فورسز کی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان
جولائی
اکال تخت کے جتھیدار کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) سکھ مذہب کے سب سے اعلیٰ منصب” اکال تخت
اگست
مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا
جون
اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات
فروری
غزہ صیہونیوں کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے: حماس
?️ 9 جولائی 2025فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ 640 دنوں
جولائی
صدر تحریک کی طرف سے عراق کی حکومت کی تین شاخوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: دستاویزات آج اتوار کو شائع ہوئی ہیں جن میں
اگست
کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر
اگست
حماس کی جانب سے امریکی-صہیونی فوجی قیدی کی رہائی پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حماس نے امریکی-صہیونی قیدی عیدان الکسانڈر کی غیر متوقع رہائی
مئی