?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم کردی، ایوی ایشن کی بین الاقوامی تنظیم اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں ہیں، جس کے بعد پاکستانی پائلٹس اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز پر عائد سفری پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پراپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لیے ہیں اور اہم سیفٹی اعتراضات پر سول ایوی ایشن پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
اکاؤ کی جانب سے اعتراضات واپس لینے کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے سفر کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرپائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی ہے جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا جب کہ پاکستانی پائلٹس پر بیرون ملک پرواز کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ اکاؤ کے فیصلے کے بعد پروازیں بحال کرنے کیلئے یورپی یونین اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے اور ان کی جانب سے بھی رواں ہفتے ہی مذاکرات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ امید ہے پابندیاں جلد ختم ہونے کے بعد پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرسکے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم
اگست
وزیراعظم آج آبائی شہر کا دورہ کریں گے
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی
دسمبر
واٹس ایپ کا اہم فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
فروری
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی
مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے میں 39 فلسطینیوں کی
اگست
امریکہ افغانستان میں اپنا من پسند سیاسی نظام مسلط کرنے کی کوشش میں ہے:طالبان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ
مارچ
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونیوں کی اپیل مسترد
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں
نومبر
مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں
نومبر