?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان، ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرا بی نے ڈان کے استفسار پر، جس میں یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا تہران اسلام آباد اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کے لیےعلاقائی اجلاس بلانے کے لیے کوشاں ہے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران ایک برادر دوست ملک ہے۔
پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کے حق میں رہا ہے اور ہم اپنے برادر ملک ایران کی ثالثی کی پیشکش کی قدر کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہم ایران کے کسی بھی ثالثی کردار سے گریز نہیں کریں گے، ثالثی ہمیشہ قابلِ قبول ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔
ترجمان دفتر خارجہکا کہنا تھا کہ عام طور پر ثالثی اس ملک یا فریق کو ناگوار گزرتی ہے جس کا قانونی یا سیاسی کیس کمزور ہو، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے، لہٰذا ظاہر ہے ہم ثالثی سے گریز نہیں کریں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں 11 اکتوبر کی رات گئے شروع ہوئی تھیں اور اگلی صبح تک جاری رہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کابل کی جارحیت کے جواب میں 23 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 200 طالبان اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے۔
افغانستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہ حملہ ’جوابی کارروائی‘ کے طور پر کیا اور الزام لگایا کہ اسلام آباد نے ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزری کرتے ہوئے حملے کیے تھے جبکہ اسلام آباد نے ان حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، البتہ یہ مؤقف اپنایا کہ کابل کو ’اپنی سرزمین پر تحریک طالبان پاکستان کی میزبانی بند کرنی چاہیے۔
جس کے بعد 15 اکتوبر کی شام جنگ بندی پر اتفاق ہوا، اور بالآخر دونوں فریق دوحہ میں مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے، دوحہ مذاکرات کے بعد سرحدی کشیدگی روکنے کے لیے عارضی جنگ بندی جاری رہی جبکہ دونوں ملکوں نے استنبول میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تاکہ پائیدار امن و استحکام کے لیے طریقہ کار تشکیل دیا جا سکے۔
25 اکتوبر کو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے دارالحکومت میں شروع ہوا، تاہم 29 اکتوبر کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مذاکرات کوئی قابلِ عمل حل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
تاہم، ثالث کار ترکیہ اور قطر نے مداخلت کر کے مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کیا اور 31 اکتوبر کو ترکیہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مزید طریقہ کار پر عمل درآمد پر 6 نومبر کو استنبول میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو اور فیصلہ کیا جائے گا۔
7 نومبر کو وزیر دفاع نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بات چیت ختم ہو چکی ہے اور غیر معینہ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ مذاکرات کار دونوں فریقوں کے درمیان موجود اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،
جولائی
اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے
مئی
کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ
?️ 13 جون 2021ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ
جون
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
مظاہرین کا مذاق اڑانے کے لیے امریکی رکن کانگریس کا توہین آمیز رقص
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ایک خاتون نمائندہ نے عجیب و غریب حرکتیں
اکتوبر
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی
جون
بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید رہنماؤں سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی
?️ 17 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما
نومبر