🗓️
بلوچستان( سچ خبریں ) بلوچستان سے افغانستان سے متصل چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا جسے سرحد کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باڑلگانے پر اعتراض کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت اور نیٹو سپلائی سمیت ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد بارڈر بند کردیا گیا تھا۔پاکستان، دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک بار پاکستان کے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی۔سرحد کی بندش سے معمول کے مطابق سرحد عبور کرنے والے دونوں ممالک کے لوگ بھی متاثر ہوئے تھے۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ ‘سرحد دوسرے روز بھی دو گھنٹے بند رہی تھی تاہم فلیگ میٹنگ میں مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا تھا’۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے افغان انتظامیہ کو پہلے ہی باڑ لگانے سے آگاہ کردیا تھا کیونکہ وہ دونوں اطراف سے ہر قسم کی غیر قانونی بارڈر کراسنگ روکنا چاہتا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاللہ لانگو کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے بعد تخریبی کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500
جولائی
نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں
مئی
لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف
🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا
دسمبر
فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا
جنوری
واشنگٹن کی ریاض کے ساتھ مذاکرات کے لئے عجیب و غریب شرط
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یوسی بین میناچم نے سائبر اسپیس میں اپنے
اگست
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
🗓️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل
🗓️ 19 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار
دسمبر
حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے
🗓️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم
جنوری