پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا ڈیم سمیت موجودہ ڈیموں کی گنجائش میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ سیلابی ریلوں اور متاثرہ علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال، صوبائی و وفاقی وزرا، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں آنے والی قدرتی آفات نے پہلے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کو متاثر کیا اور اب پنجاب کے میدانوں میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں انتظامیہ اور اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکمے دن رات کام کر رہے ہیں جو قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے افواجِ پاکستان، این ڈی ایم اے اور مقامی قیادت کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کر کے عوام کی مدد کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ٹیم ورک ہی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کم ہوا۔

انہوں نے 2022 کے سیلابی بحران کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان شدید متاثر ہوئے تھے اور پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے نشانے پر ہیں، لہٰذا آئندہ سالوں میں بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا حل پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے تاکہ فلیش فلڈز اور نقصانات پر قابو پایا جا سکے، اس مقصد کے لیے فوری طور پر ڈیمز اور ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے پر کام شروع کرنا ہوگا اور دیامر بھاشا ڈیم سمیت موجودہ ڈیموں کی گنجائش میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر آج سے عملی اقدامات شروع کیے جائیں تو اس بڑے مقصد کو حاصل کرنے میں کئی سال لگیں گے۔

انہوں نے دعا کی کہ سندھ کی جانب بڑھنے والے سیلابی ریلے میں اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سے کمی فرمائے۔

مشہور خبریں۔

چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر،

عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:   ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار

امریکا و اسرائیل ایران پر جنگ مسلط کر کے گریٹ وار بلنڈر کر بیٹھے۔ لیاقت بلوچ

?️ 16 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا

وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات کی کوششیں

?️ 19 اکتوبر 2025وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات

ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا

?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں

ایک افواہ جس نے صیہونیوں کی نیندیں چھین لیں

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: اتوار کی شام کے اواخر میں ایران، عراق اور اردن

2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے