🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی کشمکش نہیں اور نہ ہی کوئی فاروڈ بلاک بن رہاہے،پارٹی میں اس وقت جو لوگ موجودہیں وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بے وفائی کرنے کا نہیں سوچ سکتے،ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں بہت سارے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ و ہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریںاور کئی لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو۔
جیل میں ملاقات کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہم سے باقاعدہ مشاورت کرتے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی ہمیں خود بتاتے ہیں کہ وہ کس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ان کی ہدایات کے مطابق ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بابراعوان کا نام میں نے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ سے نہیں نکالاتھا۔ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں بھی شامل نہیں تھا۔
گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ دیکھ رہے ہیں۔ فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ میں آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے ہونے والی مشاورت میں شامل ہوں۔ایک اورسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کی پرفارمنس ٹھیک ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مجھے بتایا ہے کہ ایسی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں کہ انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ۔عمران خان کو علی امین گنڈاپور پر پورا اعتماد حاصل ہے۔علی امین گنڈاپورکا عہدہ مستحکم ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرناہمارا حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: شمالی محاذ پر جھڑپوں میں شدت اور قابض حکام کی
جون
جب چاہیں اپنی حکومت بنائیں، دھاندلی کریں اور نیوٹرل بن جائیں، یہ فوج کا اختیار ہے؟ فضل الرحمٰن
🗓️ 9 دسمبر 2022کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
یمنی فوج کا اماراتی آپریشنل روم پر میزائل حملہ
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں
فروری
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
🗓️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کا قتل
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج جمعرات کو ایکواڈور کے صدارتی امیدوار
اگست
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
جمال خاشقجی قتل کیس معاملہ، سعودی عرب اور مصر کی ملی جلی سازش کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف
🗓️ 15 جون 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں
جون