پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدارکی نگہبان ہوتی ہے۔ صدر مملکت

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، آزادی، شمولیت کے اصولوں پرکاربند رہیں گے۔ رواداری، معاشی و سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔ پارلیمنٹ قومی پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، پارلیمنٹ شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانے، پارلیمنٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں کردار ادا کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم دن کے موقع پرمیں پارلیمان کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، پارلیمان طرز حکمرانی موثر، جمہوری ادارے موثر بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے، پارلیمان شفاف، جامع اور عوامی شراکت پرمبنی طرزحکمرانی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا تحفظ کریں، پارلیمان عوامی احتساب کو یقینی بنانے کیلئے موثرنگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ آئیے، ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت فروغ پائے، ادارے مضبوط ہوں۔

مشہور خبریں۔

عراق کو امریکی جارحیت کا جواب دینا چاہیے

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور حکومتی قانون اتحاد کے رکن طائر

فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تردید ہے:عدالتی اعلامیہ

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے بوسنیا کے دارالحکومت سارایوو میں فلسطینی

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی

کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے

بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا

?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں)  بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی

کارنی نے ٹرمپ کو جواب دیا: کینیڈا برائے فروشی نہیں ہے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے

الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم

انسٹاگرام تخلیقی صارفین میں سے 25 کو ’رنگز‘ پروگرام کے تحت ایوارڈ دے گا

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے