ٹی ایل پی کے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، گرفتاری کا حکم

?️

لاہور (سچ خبریں) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔

شیخوپورہ ڈویژن سے ساڑھے تین سو کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں آر پی او شیخوپورہ کو دی گئی ہیں، ساہیوال ڈویژن سے 3 سو 30 اور گوجرانوالہ ڈویژن کے 450 سرکردہ ارکان کی فہرستیں دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ریجن کے 430 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے

پینڈورا پیپر میں موجود افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے 24 سابق ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری چیلنج کردی

?️ 25 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں)خیبرپختونخوا جانب سے ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے

لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال

?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ

عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی

اردوغان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بات چیت پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  ہفتہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی

کراچی:  شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں

?️ 11 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے 

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز چینل فاکس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے