ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دوررس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سمیت حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شرکت داری مزید گہری کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں دونوں (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ’ہزاروں سال‘ بعد کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جنگی جرائم

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور

ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس

?️ 9 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں

قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو

تم مجھے چھیڑو گے تو میں بھی تمہیں چھیڑوں گا

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم

60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات

ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے

وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز

صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے