ٹاسک فورس کام کررہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔ وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں۔ ہم صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، ٹیکسیشن کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی اُمید ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی اکانومی کو لیڈ کرنا ہے، ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں:عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف جنگ نے

نیٹو نے جاپان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ اچانک کیوں بدل دیا؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: جاپانی اخبار نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات

فرانس کا یوکرین کو ٹینک دینے کا اعلان

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی یوکرین کو مزید ہتھیاروں

فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ

?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں

تحریک انصاف کا ملٹری کورٹ سے سزاوٴں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ سے سویلین

پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،

امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے