?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ ملک میں موجود مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ اس اپوزیشن سے نہیں جس کا کرپٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں وہ بے نقاب ہوئی، اپوزیشن رہنماوں کے چپراسیوں اور بے نامی پاپڑ والے، فالودے والے کے اکاونٹس سے 4،4 ارب روپے نکل رہے ہیں، ہمارے دور میں ہونے والی تحقیقات نے ماضی کے حکمران دونوں خاندانوں کی کرپشن بے نقاب کی ، اس سے زیادہ عوام کو ان کی کرپشن کے اور کیا ثبوت چاہئیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مزید کہا کہ کوئی ایسا عالمی مالیات اسکینڈل نہیں جس میں اپوزیشن رہنماوں کا نام نہ ہو، یہ کس کے پیسے ہیں، یہ عوام کے لوٹے گئے پیسے ہیں اور عوام یہ تمام باتیں اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہمیں مہنگائی کا احساس نہیں ہے، ہمیں ملک میں موجود مہنگائی کا احساس ہے اور ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہم سے زیادہ غربت ہے، وہاں ہمارے ملک سے دگنی غربت ہے، وہاں تیل کی قیت بھی ہم سے ڈبل ہے، پڑوس میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، بنگلہ دیش میں بھی بہت مہنگائی ہے، سری لنکا ڈیفالٹ کے قریب آگیا ہے، دیوالیہ ہوگیا ہے، کیا یہ ممالک ہمارے ملک کی انکم لیول کے ملک نہیں ہیں؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک کورونا کی وبا کے اثرات اور عذاب سے محفوظ نہیں رہا، پاکستان پر بھی اس کے اثرات ظاہر ہوئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جتنی تیزی سے عالمی سطح پر قیمتیں اوپر گئی ہیں اسی تیزی سے اگلے چند ماہ میں واپس نیچے بھی آئیں گی اور اپنے منصوبوں اور اقدامات کی بدولت جلد ہم مہنگائی کے چیلنج پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری ہے، ہماری پارٹی کی سینئر قیادت اس حوالے سے تنظیم سازی کر رہی ہے، بلدیاتی امیدواروں اور میئر کے انتخاب کے حوالے سے بھی پارٹی قیادت غور کرے گی، بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں پر غور کے لیے پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بنے گا اور اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان باریک بینی سے غور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاہور کےعوام کو اچھی باصلاحیت اور ایمان دار قیادت فراہم کرے گی، ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متعارف کردہ ٹھیکدار، سرمایہ دار مافیا کے کلچر سے لاہور کے شہریوں کی جان چھڑائیں گے، اور لاہور کے چند علاقوں تک محدود ترقی کو پورے شہر تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے، ملک میں مہنگائی کی وجہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے انصاف صحت کارڈ کو متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ہر گھرانے کے ہر فرد کو پورے ملک کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے کے علاج معالجے کی سہولت حاصل ہوگی، یہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی ہماری حکومت کو چار بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ حکومت ہمیں دیوالیہ ملک دے کر گئیں، تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھوڑ کر گئیں، اپنے آخری 17 ماہ کے دوران شرح نمو زیادہ دکھانے کے لیے زرمبادلہ کے دخائر آدھے کر گئی، ملک اتنی بری حالت میں تھا جس کے بارے میں کہا گیا کہ دیوالیہ ہو جائےگا لیکن ہمارے اقدامات کی بدولت اور دوست ممالک کے تعاون سے ہم نے ملک کو نہ صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ آج ملک کو ہائی گروتھ ریٹ پر لے کر آگئے ہیں اور زرمبادلہ کے دخائر دوگنا سے بھی زیادہ کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری بڑی مصیبت کورونا وبا ہے جو صدی میں ایک بار آتی ہے، اس خطرناک وبا کا جس حکمت عملی سے ہماری حکومت نے مقابلہ کیا اس کی دنیا نے تعریف کی۔
ان کہنا تھا کہ اس کے بعد تیسرا بحران جس کا ہم نے مقابلہ کیا، وہ افغانستان کا بحران تھا، جس سے ہماری معیشت پر دباؤ آیا کیونکہ افغانستان کی صورت حال کے باعث ڈالر اور ہماری اشیا کا آوٹ فلو بڑھ گیا۔
انہوں نے کہا کہ چوتھا بحران جس کا ہماری حکومت نے مقابلہ کیا وہ یہ سپر کوموڈیٹی سائیکل جو 15، 20 سال میں عالمی منڈی میں ایک بار آتا ہے، جس سے اشیا کی قیمتیں یک دم بلند ہوجاتی ہیں، یہ سائیکل 2008 میں بھی آیا تھا اس وقت مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک ہوگئی تھی جبکہ آج ملک میں مہنگائی کی وہ شرح نہیں ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان سب مسائل اور مشکلات اور چیلنجز کے باوجود جس طرح سے ہماری حکومت نے حالات کا مقابلہ کیا، حالات کو سنبھالا اور اب جو معاشی صورتحال ہے، معیشت کے جو اشاریے ہیں وہ ہماری حکومت کا کارنامہ ہے، ان حالات میں کوئی اور حکومت ہوتی تو صورت حال بہت خراب ہوتی۔
صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق بحث نئی نہیں ہے، بلکہ یہ بحث کافی برسوں سے چل رہی ہے اور آئندہ بھی چلتی رہے گی لیکن موجودہ مہم کے پیچھے ہماری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، ملک میں جو بھی نظام ہوگا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمہوریت کی حامی ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے متعارف کردہ بلدیاتی نظام اس کی بڑی مثال ہے، ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مفلوج بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا تھا لیکن ہم نے مؤثر اور فعال نظام متعارف کرایا جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل
جنوری
روس بھی ایران کے ساتھ مل کر افغانستان پاکستان تنازع میں ثالثی کے لیے تیار ہے: پاکستانی میڈیا
?️ 16 نومبر 2025 روس بھی ایران کے ساتھ مل کر افغانستان پاکستان تنازع میں
نومبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ
اپریل
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
روس کی سرخ لکیر بولڈ؛ امریکہ یوکرین کو میزائل نہیں دے گا
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اپنے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذخیرے کو کم کرنے
فروری
توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور
ستمبر
ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں
مئی
امریکہ میں سیاسی ناکہ بندی؛ چارلی کرک کے قتل کو جواز بنا کر مخالفین کا ناک میں دم
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی حکومت نے خیانت اور
ستمبر