?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین کے حصول کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے انڈین میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی کہ ’پاکستان انڈیا سے اس کی تیارکردہ ویکسین خریدے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پاکستان کا انڈیا سے کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’ویکسین کی خوراکوں کے حصول اور فراہمی اسے وصول کرنے والے ممالک کے نہیں بلکہ ‘گاوی‘ کے ذمے ہے۔گاوی دنیا بھر کے ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے۔عرب نیوز کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس کے حریف انڈیا نے آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کی ترسیل میں تاخیر کی ہے جو دو مارچ کو پاکستان پہنچنا تھی۔
یہ ویکسین جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت معاشی طور پر کمزور 92 ممالک کو فراہم کی جائے گی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔کوویکس پروگرام کا مقصد 2021 کے آخر تک کورونا وائرس ویکسین کی دو ارب خوراکوں کی 91 ترقی پذیر ممالک تک فراہمی یقینی بنانا ہے۔
پاکستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ایسٹرازینیکا کی پاکستان میں ترسیل میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ برآمد کے لیے ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفیکیٹ کا اجرا فوری طور پر نہیں ہو سکا۔انہوں نے بتایا کہ ’ویکسین انڈیا سے آنی ہے اس لیے انہوں نے اس سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں تاخیر کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا انڈین حکومت کی جانب سے دانستہ طور پر کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے لیکن مجھے اتنا معلوم ہے کہ یہ تاخیر انڈیا کی جانب سے ہی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ چکناچور
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ مصر اور
جون
صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک
?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو
ستمبر
درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد
جنوری
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون
وزیر خزانہ نے پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی ہدایت کر دی
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر
جنوری
غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد
?️ 15 مئی 2021(سچ خبریں) پاکستانی اخبار نیوز نے اپنے ایک مضمون میں صہیونی ریاست
مئی
اسرائیلی حملات، شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: ترکیہ
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ترکیہ کے وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری
اگست
تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ
اکتوبر