ویکسین کے حصول کے لیے بھارت سے  کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس دعوے کی  تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کا بھارت  سے کورونا ویکسین کے حصول کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے انڈین میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی کہ ’پاکستان انڈیا سے اس کی تیارکردہ ویکسین خریدے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پاکستان کا انڈیا سے کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ویکسین کی خوراکوں کے حصول اور فراہمی اسے وصول کرنے والے ممالک کے نہیں بلکہ ‘گاوی‘ کے ذمے ہے۔گاوی دنیا بھر کے ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے۔عرب نیوز کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس کے حریف انڈیا نے آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کی ترسیل میں تاخیر کی ہے جو دو مارچ کو پاکستان پہنچنا تھی۔

یہ ویکسین جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت معاشی طور پر کمزور 92 ممالک کو فراہم کی جائے گی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔کوویکس پروگرام کا مقصد 2021 کے آخر تک کورونا وائرس ویکسین کی دو ارب خوراکوں کی 91 ترقی پذیر ممالک تک فراہمی یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ایسٹرازینیکا کی پاکستان میں ترسیل میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ برآمد کے لیے ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفیکیٹ کا اجرا فوری طور پر نہیں ہو سکا۔انہوں نے بتایا کہ ’ویکسین انڈیا سے آنی ہے اس لیے انہوں نے اس سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں تاخیر کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا انڈین حکومت کی جانب سے دانستہ طور پر کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے لیکن مجھے اتنا معلوم ہے کہ یہ تاخیر انڈیا کی جانب سے ہی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ

🗓️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

تیونس کی 12 اہم شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:تیونس کے انسداد دہشت گردی کے دائرہ اختیار کے پہلے جج

’ایسے نہیں چلے گا‘، پرویز الہیٰ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

🗓️ 11 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

🗓️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید

نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ

زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز

🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے