SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری

دسمبر 4, 2022
اندر پاکستان
وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری
0
تقسیم
54
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش واپس لینے کے ایک روز بعد پارٹی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اراکین صوبائی اسمبلیوں کو اپنے حلقوں میں جانے اور انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم اگر انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کےصوبائی انتخابات کے لیے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھان متی کا کنبہ گہرے بھنور میں پھنس چکا اور ان کے پاس نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں ایک بار پھر عمران خان کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹرپر کہا تھا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دےگا، گیند حکومت کےکورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپنا سابق وزیر مفتاح اسمٰعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزرا مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانےکے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فرار کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔

جمعہ کے روز اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سے اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے اور پاکستان کے 66 فیصد انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے حکومت کو بیٹھ کر بات کرنے اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: اراکین صوبائی اسمبلیوںپی ڈی ایمچیئرمین پی ٹی آئیعمران خانفواد چوہدریقومی اسمبلی

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

پاکستان
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں 90 سے زائد بے گناہ نمازیوں کو شہید...

مزید پڑھیں

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری

فلسطینیوں
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ...

مزید پڑھیں

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?