?️
لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش واپس لینے کے ایک روز بعد پارٹی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اراکین صوبائی اسمبلیوں کو اپنے حلقوں میں جانے اور انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم اگر انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کےصوبائی انتخابات کے لیے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھان متی کا کنبہ گہرے بھنور میں پھنس چکا اور ان کے پاس نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں ایک بار پھر عمران خان کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹرپر کہا تھا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دےگا، گیند حکومت کےکورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپنا سابق وزیر مفتاح اسمٰعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزرا مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانےکے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فرار کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔
جمعہ کے روز اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سے اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے اور پاکستان کے 66 فیصد انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے حکومت کو بیٹھ کر بات کرنے اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔


مشہور خبریں۔
تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع
?️ 21 فروری 2021تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں
فروری
چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا آغاز
?️ 14 اگست 2025چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا
اگست
قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
?️ 28 نومبر 2025قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
نومبر
دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ
ستمبر
ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے میں شامل کرنے کی کوشش
?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے
اگست
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
کیا اسرائیل کو 7 اکتوبر سے پہلے حماس کے منصوبے کا علم تھا ؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سروسز
جون
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:عراق کے دار الحکومت بغداد میں بین الاقوامی ائر پورٹ کے
جون