وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرے گی۔وفاقی حکومت نظرِثانی درخواست 13 اکتوبر دائر کرے گی۔ وزارت قانون نے بھی نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کےلیے فٹ قرار دے دیا تھا۔

وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی تھی۔ نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔ نیب ترامیم کیس پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط کیا گیا تھا ۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لیڈیز اینڈ جینٹلمین دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے۔

عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال ہو گئے۔ آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی۔سپریم کورٹ نے پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دیں۔احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دے دئیے۔ نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دے دیا۔تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے نے

نائیجیریا میں داعش کے حملے میں 29 افراد قتل

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:شمال مشرقی نائیجیریا میں داعش کے شدت پسندوں کے حملے میں

الحول کیمپ ایک ٹک ٹک ٹائم بم کی طرح ہے: عراقی اہلکار

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریم النوری، عراقی ڈپٹی وزیر برائے مہاجرت نے الحول کیمپ

جدید اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کو تیار

?️ 9 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) جدید خصوصیات کا  حامل اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے

عرب ممالک کا امریکہ کو نظر انداز کرنا، خطے کی کامیابی کا راز

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ شام میں دوبارہ داخلے کے لیے عرب لیگ کے

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے

جوزف عون لبنان کے صدر منتخب

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے

افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے