وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعملا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاہم ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ور 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔

اجلاس میں ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا گیا جبکہ 20ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین،ممبران کی تنخواہ،مراعات پررپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادراممبران کی تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ ، امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری اور ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذکافیصلہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری ، دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل بھی وفاقی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہیں۔وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پسنی میں امریکی بندرگاہ علاقائی سلامتی کے لیے چیلنج؛ پاکستانی سینئر سیاستدان کی وارننگ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستانی سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے بلوچستان کے ساحلی علاقے

حکومت 2 ہفتوں میں عالمی خیراتی تنظیموں سے متعلق فیصلہ کرے گی

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اگلے دو ہفتوں میں درجن سے

امریکہ کی جانب سے بالٹک ریاستوں کو یوکرین کو ہتھیار بھیچنے کی اجازت

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  واشنگٹن کے محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے

شام پر فضائی حملے پر حماس کا ردعمل؛ صیہونی حکومت شر محض

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے

وفاق نے حق نہ دیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

?️ 2 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا

حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 31 جولائی 2025حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا ایک صہیونی اخبار

عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، بیرسٹر گوہر

?️ 15 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

افغانستان میں غربت 97 فیصد تک پہنچ جائے گی: اقوام متحدہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے