?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے، ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔
ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکی اخبار: ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اہلکار آسانی سے جھوٹ بولتے ہیں
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے آج کے امریکی معاشرے کی حالت
اکتوبر
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ امت اسلامیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ:الحوثی
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی
فروری
سڈنی میں فلسطین حامی سیاستدان پولیس تشدد کا شکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی
جون
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر
مئی
ایران کی کامیابی؛ موساد کے سربراہ کی برکناری کا امکان، اسنادِ تل آویو ایران کے ہاتھ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایٹمی و اسٹریٹجک اسناد حاصل
جون
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے
جنوری