وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے فنانس بل میں ترامیم کی منظوری بھی دی، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ آج ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کچھ سیاسی طور پر غیر مقبول شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) متوقع منظوری سے قبل ان متنازع شقوں میں ترمیم کرے۔

سابق وزیر خزانہ اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر (جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین بھی ہیں) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی تاکہ فنانس بل 2025 کی اہم شقوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

فنانس بل پر قومی اسمبلی کے فیصلہ کن ووٹ سے قبل وقت کم رہ گیا ہے اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اس دوران ارکان قومی اسمبلی سے انفرادی ملاقاتیں تیز کر دی ہیں تاکہ بل کی منظوری سے قبل ان کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ایک ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم روزانہ 5 سے 6 ارکان اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں، ان دنوں کو چھوڑ کر جب وہ بیرون ملک ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

?️ 2 اکتوبر 2025پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی

غزہ کے لیے ٹرمپ کا امن منصوبہ اور اس کی ناکامی کی وجوہات

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ منصوبہ، دو دہائیوں

نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی

عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا

مسلمانوں پر بیجا پابندیاں، اقوام متحدہ کی اہم رپورٹ، اور بے نقاب ہوتے نام نہاد مہذب ممالک

?️ 17 مارچ 2021(سچ خبریں) وہ ممالک جو خود کو سب سے زیادہ مہذب اور

’جیمنائی انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے‘، گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے

پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے

متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے