?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔
پیر عمران شاہ، شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی حلف بردارری کی تقریب میں نہیں پہنچ سکے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہباز حکومت کے تقریبا ایک سال بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی، تاہم نئے کابینہ ارکان کے قلمدانوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
وفاقی کابینہ میں 25 نئے ارکان کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی, یاد ہے کہ وفاقی کابینہ میں شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور محمد علی پہلے بھی شامل تھے۔
شزہ فاطمہ اور علی پرویز ملک پہلے وزرائے مملکت تھے، تاہم اب انہیں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے، اسی طرح مشیر بننے پر محمد علی کو بطور معاون خصوصی سبکدوش کردیا گیا۔
آج 12 وفاقی وزراء، 9 وزرائے مملکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 نئے مشیروں اور 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔
وفاقی وزراء کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی، جبکہ وزرائے مملکت کی تعداد 9 اور مشیروں کی تعداد 4 ہوگئی، اسی طرح وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے
جون
افغان صدرکی طالبان کو دھمکی
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا
جون
تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ
جنوری
ایران کی طرف آنکھ آٹھا کر بھی دیکھا تو نابود کردیں گے، ایران کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 6 اگست 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے دہت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے
اگست
متحدہ عرب امارات کی یمنی طوفان کے بعد صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن کے حملے میں بھاری نقصان اٹھانے
جنوری
اقوام متحدہ کا صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کا اعتراف
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صیہونی حکومت کے
جولائی
صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ
اکتوبر
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی