وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف

وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ن لیگ سے متعلق اہم اکنشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن میں 4 ارکان ایسے ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔ ن لیگی ان 4 اراکین کو اس عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے‘ ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو یہ خوش آئند بات ہے کہ نون لیگ میں چار ارکان ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل اور قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرائت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ن لیگی ارکان کو مشورہ دیا کہ اِس عزم کا اظہار اُنہیں بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام کرنا چاہیے ، ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ، حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے ، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں ، عمران خان اور حکومت نےعوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا ، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے جب کہ تحریک عدم اعتماد کا عمل باہمی مشاورت سے ہوگا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے خلاف بات نہ کرنے کا الزام لگانے والے صارف کو ماہرہ خان کا جواب

?️ 20 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کے خلاف

استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں

آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا

اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس

?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم

امریکی جنگی جہاز وینزویلا کے قریب تعینات کیے جائیں گے

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ منشیات کے کارٹلوں سے لڑنے کے بہانے وینزویلا کے

عرب جوانوں میں کون سا ملک زیادہ مقبول ہے،امریکہ یا چین؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:18 عرب ممالک کے نوجوانوں میں کیے جانے والے کے سروے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے