?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کر گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد لال حویلی تعزیت کے لیے پہنچی ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے شیخ رشید نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ جس کے بعد عوام کی جانب سے کافی تعداد میں تعزیتی پیغام بھی انہیں پہنچے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی- آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔شیخ رشید کے ٹویٹر پیغام کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید سے بڑے بھائی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد لال حویلی تعزیت کے لیے پہنچی۔ شیخ رشید کے بھتیجے ارشد نے کہا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید لال حویلی میں بیٹھیں گے۔


مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ گورنر خیبر پختونخوا کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی
دسمبر
کورکمانڈرز کانفرنس: معاشی ترقی میں حائل غیرقانونی رکاوٹوں کی روک تھام میں تعاون کا عزم
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں
ستمبر
حماس اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کی جنگی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں
مئی
اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف
?️ 22 اگست 2025اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ
?️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے
اگست
اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان
ستمبر
مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام
دسمبر