?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کی خواہش ظاہرکردی۔
غیرملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی توجہ معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارتی اور مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہیں کیوں کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی و متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی، اجلاس کے آغاز میں وزیر خزانہ نے 43 وزارتوں کا جائزہ لینے سے متعلق مشق کے پہلے تین مراحل کی کا میابی کیلئے وزارتوں اور ان کے انچارج وزراء کی طرف سے اپنائے گئے طریقہ کار اور کارکردگی کی تعریف کی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ جاری مالی سال کے اختتام تک 43 وزارتوں اور ان سے منسلک 400 اداروں کی رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ذیلی کمیٹی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور وفاقی کابینہ کی توثیق پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور ان کیلئے فالو اپ کرے گی، مرکزی کمیٹی صرف ضروری معاملات میں مداخلت کرے گی، چوتھے مرحلے میں پانچ وزارتوں وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ریونیو ڈویژن،پٹرولیم ڈویژن اور ان سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کا تعین کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سری لنکا میں خوراک کی شدید قلت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مالی بحران
مئی
فلسطینی مجاہدین کا اپنی فتح میں حصہ داروں کا اعلان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے
دسمبر
کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان
?️ 11 ستمبر 2025کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان کینیڈا
ستمبر
عرب دنیا تیار رہے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی
یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ
اگست
پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات
?️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی
اکتوبر
اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے
اکتوبر