وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا ہے کہ عوام کو اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔اس مہینے بھی بجلی بلوں میں کچھ بہتری آئے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جون کے ایف پی اے کے باعث اگست میں بجلی کے بلوں میں 10 روپے اضافہ ہوا تاہم جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر اب 22 پیسے رہ گئی ہے۔
عوام کو اگلے ماہ بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو بجلی قیمت میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں اور میرے پاس جواز بھی موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات بھی کرلیں گے،ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن کیلئے ابھی انتظار کریں۔
انہوں نے اپٹما عہدیدران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپٹما سے چند مہینے پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9 سینٹ پر بجلی دی جائے گئی، پھر دو ماہ ملی بھی، ان کے ساتھ ایک سال کی بات کی گئی تھی مطالبہ ہے کہ جولائی 2023 تک سہولت دی جائے ، ہم نے ان کو 180بلین روپے کا پیکج دیا تھا، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ 10فیصد ایکسپورٹ بڑھائیں گے، پھر شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بن گئے، ان کو مزید67 بلین کا پیکج بھی دیا گیا، میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے 12.7 فیصد ایکسپورٹ بڑھائیں، اگر پچھلی حکومت اس ماڈل کو لے کر چلتی تو 4 ہزاربلین قرض نہ چڑھتا، پاکستان کو ایکسپورٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ مارکیٹ بیسڈ کرنسی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں روپے کو کھلا چھوڑ دیں ، اس کے نتیجے میں ہنڈی و دیگر مافیا ڈالر کو بڑھا دے اور روپیہ کرنسی کو نیچے گرا دے۔انہوں نے کہا کہ میں پروفیشنل طور پر ثابت کرسکتا ہوں ڈالر کی درست قدر200 سے نیچے ہے۔

مشہور خبریں۔

کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی کابینہ نےاب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے

ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا

?️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا

انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش کردیا

?️ 7 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی

Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections

?️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کیا نیتن یاہو کی جانشینی کی باتیں ہو رہی ہیں؟

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کو لیکوڈ پارٹی کی سربراہی سے

آپ کے وعدے کہاں گئے؟لبنان کے مغربی اتحادی کا سوال

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:لبنان میں امریکی اورمغربی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک

اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق

کیا بن گوئر صہیونی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر نے بیت المقدس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے