?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب پر جعل سازی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ‘اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جعل سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے حقائق جان بوجھ کر چھپایا، عدالت سے دھوکا دہی کی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کے لیے کچھ ریلیف حاصل کیا جاسکے، ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے’۔
سرکاری خبرایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقدمے میں جعل سازی اور دھوکا دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں، دھوکا دہی، جعل سازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی راولپنڈی کی سول عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
سینئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ’رانا ثنااللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری مقدمے میں ضروری ہے، لہٰذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں‘۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ’ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہٰذا اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں‘۔
اس سے قبل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اینٹی کرپشن ٹیم تھانے آئی تو ان سے کاغذات وصول کیے جائیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لیے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جاسکے‘۔
یاد رہے کہ ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں، عدالت کی جانب سے رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور فلسطینی کاز کی حمایت میں اس سال کے حج کے دس اہم پیغامات
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اس سال حج کا موسم اس وقت آیا ہے جب
جون
کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ
نومبر
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
کیا موبائل فون دماغی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے؟ ڈبلیو ایچ او کی تحقیق میں جواب دیدیا گیا
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: کافی عرصے سے متعدد افراد کا خیال ہے کہ موبائل
ستمبر
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل
نومبر
مارشل پلان سے لے کر عالمی تعلیمی اداروں تک، مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کا نیا انداز
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مارشل پلان، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور
مئی
بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو بائیڈن کے دورہ
جولائی
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری