🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی حکومت قانون سازی کررہی ہے ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ :2مہینے کاوقت دیتےہیں،قانون سازی کریں، وفاقی حکومت قانون سازی کرے اوررپورٹ جمع کرائے۔
خیال رہے پاکستان کرپٹو کی دنیا میں بڑی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کیلئے کرپٹو کونسل کام شروع کرچکی ہے۔
بائنانس کے بانی سی زیڈ پاکستان کرپٹو کونسل کے مشیر بن گئے ہیں، سی زیڈ کی شمولیت کو ڈیجیٹل دھماکا سمجھا جا سکتا ہے، بائنانس کے بانی کے ذاتی اثاثوں کی مالیت اسّی ارب ڈالر ہے۔ جو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سے کئی گنا زیادہ ہے۔
بائنانس کے بانی سی زیڈ کی رہنمائی سے پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ کا ہدف حاصل کر سکے گا، کرپٹو کرنسی کا کوئی مادی وجود نہیں۔ کرپٹو کوائنز کی تیاری کو مائننگ کہا جاتا ہے۔ جس کیلئے طاقتور کمپیوٹرز اور بہت زیادہ بجلی چاہیے۔
کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے لیے جامع پالیسی اور قواعد و ضوابط بنائے جا رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا تھا کہ تقریباً دو کروڑ پاکستانی کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ان کے پاس کرپٹو کرنسی موجود ہے، مالی سال 21-2020 میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی تھیں، قانونی فریم ورک کے بعد پاکستان کو ریونیو حاصل ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ایران ایک معاہدے کے ذریعہ دنیا کے ساتھ معمول کے اقتصادی تعلقات رکھ سکتا ہے: امریکی اہلکار
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایران کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے
جولائی
انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیدی
🗓️ 22 اکتوبر 2024جنیوا (سچ خبریں) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ
اکتوبر
کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر
مارچ
عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا
مارچ
وزیر اعظم نے 2023 کے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی
🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو
جولائی
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا
🗓️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو
جون
مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری