وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ملازمین کو اچھی کارگردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا۔کوئی اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔

جب کہ تیسرے بجٹ اعزازیہ سے وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ، ریونیو ڈویژن ، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ ملازمین مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے میں اہم خبر سامنے آئی ۔بتایا گیا کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کیلئے 780 ارب مختص ہونے کا امکان ہے۔

۔خزانہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 3 تجاویز دی ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 تک تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی مد میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کیلئے 10 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ مالی وسائل مدِنظر رکھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔30 جون تک سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی گی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں

جوڈیشل کمپلیکس میں پتا نہیں کتنے ججز رہے ہیں پھر ان کی بھی ویڈیوز ہوں گی، فواد چوہدری

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک

ٹرمپ کی موت کی خبر شائع

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر

عالمی تنقید کے سائے میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورۂ واشنگٹن

?️ 25 اگست 2025عالمی تنقید کے سائے میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورۂ واشنگٹن  ذرائع

ٹرمپ امریکی عوام کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے: ہلیری کلنٹن

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک

ملکی بقا و ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے۔ مریم نواز

?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

انگلینڈ میں "فلسطینی شہداء برائے انصاف” مہم کا آغاز

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: انگلینڈ میں "فلسطین ایکشن” تحریک پر پابندی کے اعلان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے