🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سےتصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کے لیے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کےایک فیصد کا پلان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں نئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔
گزشتہ ہفتے آئی ایف ایم ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔
بریفنگ کےدوران جولی کوزیک سے سوال کیا گیا کہ آیا ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا جائے گا یا پھر یہ صرف ایک ابتدائی دورہ ہے؟
جولی کوزیک نے کہا تھا کہ آپ کے سوال کے جواب میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے صحافیوں کو اسلام آباد میں موجود اپنے وفد کے حوالے سے نئی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا، جس کے بعد ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی۔
جولی کوزیک نے مزید کہا تھا کہ ہمارے بورڈ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل کے دوران حکام کی بہترین پالیسی کی کوششوں کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
🗓️ 13 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے
مئی
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات
ستمبر
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر
پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے
فروری
پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکیسن فراہمی کا معاہدہ
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان
جون
عراق مں ایک بار پھر امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا گیا
🗓️ 27 جون 2021بغداد (سچ خبریں) العالم کے نامہ نگار نے نے عراقی کردستان کے
جون