وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تجویز کی منظوری لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت صحت کو دی گئی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کاحجم کم کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رائٹ سائزنگ اقدامات میں مختلف اداروں کی بندش اور نجکاری شامل ہے جبکہ مختلف اداروں اور ڈویژنز کو ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں 5 وفاقی وزارتوں کے مختلف اداروں کو بند کرنے کا پلان بنایا ہے جس کے تحت پہلے ہی متعدد اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سینٹر اور نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن بند کرنےکی تجویز ہے۔

اسی طرح پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اورٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسےختم کرنے کی تجویز بھی دی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کے لیے بھی وزارت صنعت وپیداوار کو ٹاسک دیا ہوا ہے۔

یادر ہے کہ شہباز حکومت نے ’رائٹ سائزنگ‘ کے نام سے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں تحت مختلف اداروں کی نجکاری، غیر ضروری محکموں کی بندش شامل ہے جب کہ حکومت کا بنیادی ہدف اس منصوبے سے اربوں روپے کی بچت کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے

بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی

ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار

?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن

?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

پابندیاں کس طرح خود امریکہ کی طرف لوٹ رہی ہیں؟

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس مہینے کی پہلی تاریخ کو، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ

ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ

نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی

ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

?️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے