وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے. احسن اقبال

?️

شکرگڑھ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنایا گیا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی ،وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے. ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے اپنے خطاب میں انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ فوج جانیں قربان کر رہی ہے، لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی اور معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا اب وقت ہے کہ ہم سب پاکستان زندہ باد کہیں اور اس پر عمل کریں , وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حکومت پاکستان انوارالحق چودھری, چیئرمین رانا وارث بدھن ,نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی قائد رانا امجد ٹرپئی بھی موقع پر موجود تھے.

مشہور خبریں۔

غزہ کے باشندوں کا جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر ردعمل؛ خوش لیکن ناقابل اعتماد

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی سڑکوں پر سب کی نظریں جنگ بندی کے

ضلعی عدلیہ میں جاکر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آئین اور قانون کی

میکرون حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں ہڑتال اور ملک گیر احتجاج

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کی سب سے بڑی یونینوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں

فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم ناصر الدین شاعر

پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم

?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو

مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر

مقبوضہ فلسطین کے علاقے کرمیٹ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں ہفتوں سے خلل

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے کرمٹ علاقے

یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے