🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون اور اس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب حکومت نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ،پنجاب کابینہ نے اس حوالے سے جو فیصلہ کیا وہ تاریخ سازفیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا ہے گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے ۔اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں پیش آنے واقعات پرفواد چوہدری کا ردعمل
🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسندھ میں پیش آئے
نومبر
کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی
اکتوبر
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس
مئی
بجلی کے بلوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا حکم
🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلز میں سے
اگست
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر
اپریل
ارشد شریف کا مبینہ قتل، تحقیقات کیلئے سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری خارجہ کو نوٹس جاری
🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا
اکتوبر
2022 میں جرمن شہریوں کی سیاسی ترجیحات
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن
جنوری
تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد والی صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔عمران خان
🗓️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک
مارچ