?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے جس کے باعث آئیسکو کے نوٹسز جاری کرنے کے اعلان پر حکومت ناراض ہوگئی۔ آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی ادارے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں ٹھن گئی، آئیسکو نے آج سے وفاقی و صوبائی اداروں کو بجلی کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے آئیسکو ترجمان نے بتایا کہ اداروں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور آج سے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
اس معاملے پر سرکاری حکام کا مؤقف ہے کہ نوٹسز کے بجائے میڈیا مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، آئیسکو کا رویہ اداروں کے وقار کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی توہین کی جا رہی ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بل جمع نہیں ہوا، آئیسکو نے پارلیمنٹ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے کہ بل جمع نہیں ہوا، بہتر یہ ہوتا کہ متعلقہ اداروں سے بات چیت کے ذریعے بلوں کی وصولی کی جاتی، وفاقی حکومت آئیسکو کے رویے پر مؤثر ردعمل دینے پر غور کر رہی ہے اور اس مسئلے کو سیاسی و انتظامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے مجموعی طور پر آئیسکو کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں، صرف وفاقی ادارے آئیسکو کے 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ 21 کروڑ 70 لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ 70 لاکھ روپے، چئیرمین سینیٹ 8 کروڑ 80 لاکھ روپے، وزارت داخلہ 24 کروڑ 40 لاکھ روپے، سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے، کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
اسی طرح صوبائی اداروں پر 3 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جن میں واسا 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے، پنجاب پولیس 18 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ایف آئی اے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، وزارت ریلویز اور دیگر کئی وفاقی ادارے بھی آئیسکو کے نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام
جولائی
وزیر داخلہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام جھوٹ قراردیا
?️ 10 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا
اگست
نواز شریف پر سنگین الزامات، جے آئی ٹی نے تسنیم حیدر شاہ کو طلب کرلیا
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
نومبر
عمران خان نے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام
جولائی
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ریکارڈ توڑ مہنگائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
سعودی عرب میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے: وزیر خارجہ
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا
اپریل