?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے سستا تیل خریدنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے وقت میں توانائی کی قیمت کو کم کرنے میں خام تیل کے حصول کا بہت بڑا کردار ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس کی تیل کمپنیوں سے کم قیمت پر تیل خریدنے پر باتہ وئی ہے اور تیل کمپنیوں کی ٹیم کے پاکستان آنے پر ڈیزل اور آئل بھی کم قیمت پر خریدا جائے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ تیل روسی تیل کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ طے کریں گے کہ دنیا میں جو قیمت چل رہی ہے اس سے بھی کم قیمت پر ڈیزل اور آئل دیا جائے اسی طرح توانائی کی قیمت کم ہوگی اور پھر ہر چیز کی پیداواری قیمت بھی کم ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کا اولین مقصد یہ ہے کہ جب ہر چیز کی پیداواری قیمت، ٹرانسپورٹ قیمت اور ذخیرہ کی قیمت کم ہوگی تو دکانوں میں بھی چیزوں کی قیمت کم ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے معاہدوں کو آگے بڑھا رہے ہیں جس سے ہمیں خام تیل سستی قیمت پر ملے گا۔
ایل این جی کے حصول پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کو ہے جس سے پاکستان کو گیس بھی سستی قیمت پر ملے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم ترکمانستان سے بھی پائپ لائن گیس سستی قیمت پر خریدنے کے معاہدے کو بحال کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے وزارت پیٹرولیم میں مخصوص سیل تشکیل دیا گیا ہے کیونکہ ایل این جی کی قیمت تین سے چار فیصد زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا ہمیں اصل ضرورت پائپ لائن گیس کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل، ایل این جی اور پائپ لائن گیس کی خریداری کے لیے وزارت میں ایک اسٹریٹجک سیل تشکیل دیا گیا جس کا کام صرف یہ ہوگا کہ اگر ہم نے روس سے کوئی بات کی ہے تو وہ اس کا نفاذ کرے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اب ہوا میں باتیں نہیں کرنی اور یہ نہ ہو کہ ہم پھر کسی ملک میں ملیں گے اور اکٹھے کام کرنے کے لیے نئے یادداشت نامے طے کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا
جنوری
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی
جون
نواز شریف کی وطن واپسی نزدیک، نیب 3 پرانے کیسز کے ساتھ استقبال کیلئے تیار
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ایک ماہ
ستمبر
امریکہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث : روس
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکیوں نے اعتراف
اگست
حکومت کا ’فیک نیوز‘ کی روک تھام کیلئے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی
دسمبر
اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی
جنوری
انتخابات کیس: نئی مردم شماری کالعدم قرار دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے؟ چیف جسٹس
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے
اکتوبر