?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور احتیاطی تدابیراپنانا ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ (انڈین ویرینٹ) کے 35 کیسز کی تصدیق کردی اور کہا جون سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز جبکہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں اور لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، متاثرہ تمام افراد اعلاج جاری ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔عذرا پیچوہو نے کہا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22618 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 تک پہنچ چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
تل ابیب پر مزاحمتی حملے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر
مئی
اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: ابراہیم حسین ابونجا کا فلسطینی مزاحمتی ہتھیاروں کی تیاری میں
فروری
الجزائر کے صدر نے میکرون کی فون کالز کا جواب دینے سے کیا انکار
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اس ہفتے کے شروع میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
نومبر
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد
دسمبر
امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت
جنوری