?️
راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں واقع وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔
نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک 8 سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔
واقعے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وارث خان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کچھ روز قبل بھی لال حویلی پر اسی طرز کا حملہ کیا گیا تھا۔23 جولائی کو وزیر داخلہ کی رہائش گاہ لال حویلی پر چند نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے، حملہ آور تاحال گرفتار نہ کیے جا سکے۔


مشہور خبریں۔
کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جزیرہ نما
اگست
”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا
اکتوبر
پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے
ستمبر
طلال چوہدری کا 27 یوٹیوب چینلز کیخلاف کریمنل کارروائی کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے
جولائی
سعودی اتحاد اور انصاراللہ کے درمیان لاشوں کا تبادلہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی انصار
جون
نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان
ستمبر
لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
?️ 30 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل
اپریل