?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔
راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر تنقید کے دوران کراچی میں تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گرائے جانے والے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کا سہارا لیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کررہا ہے کہ قوم کو مہنگائی سے نجات ملے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے تائیوان کو پیٹریاٹ کی فروخت پر چین کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی
اپریل
جلد ہی حکومت 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائے گی:عبدالقادر پٹیل
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 5 سے
جون
صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین
جون
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
سعودی عرب میں جدید غلامی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری