وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں گالیاں دیتے ہیں پھر ہماری ہی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں۔اگر روس پر پابندیاں ہوتی تو بھارت روس سے تیل کیسے خرید رہا ہے، اس حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ اگر روس پر پابندیاں ہیں تو حکومت روس سے گندم خریدنے کے لیے کیسے رابطے کر رہی ہے،اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کرلیا عمران خان کی حکومت نے روس کو سستا تیل لینے کے لیے خط لکھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس پر عالمی پابندیاں ہیں تو تیل نہیں لے سکتے۔

بھارت امریکہ کا سٹرٹیجک پارٹنر بھی اور روس سے 3 کروڑ40 لاکھ بیرل سستا تیل لیا ہے، بھارت پر پابندی نہیں لگی یہ غلام حکومت پاکستان اورعوام کا نقصان کررہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی وجہ روس پر پابندیوں کو قرار دیا۔انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ روس پر پابندیاں ہیں اس وجہ سے ان سے تیل نہیں خریدا جا سکتا، اگر ہم روس سے تیل خریدتے ہیں تو پابندیاں کی وجی انہیں ادائیگی کیسے کرتے، وہیں وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ روس سے گندم خریدنے کے لیے رابطے کیے ہیں۔

۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تیل کے لیے روس سے رابطہ کیا تھا، پابندیاں عائد ہونے کے بعد روس نے کوئی جواب نہیں دیا، ہم نے گندم کے لیے یوکرین اور روس سے رابطہ کیا ہے، دونوں ملکوں میں سے جو بھی ہمیں گندم فراہم کرے گا ہم خرید لیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندیوں کے باعث روس سے تیل خریدنا انتہائی مشکل ہوگا، روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، اگر روس ہمیں پیشکش کرے اور پاکستان پر کوئی پابندی نہ ہو تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر

نیٹسریم ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کیوں کھیل رہا ہے؟!

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی

وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،

بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 25 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو

نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے

صرف اکتوبر کے مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں595 فلسطینی گرفتار

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںفلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے گزشتہ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر

?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں)  صدر پاکستان عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے